18 اگست 2026 - 18:58
عمان پر امریکی حملے کی دھمکی، امریکی سینیٹر کا ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عمان کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگست کی تعطیلات کے بعد ایسا جنگی اختیارات کا مسودہ پیش کریں گے جس کے تحت عمان کے خلاف کسی بھی امریکی فوجی کارروائی پر پابندی عائد کی جائے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے عمان پر فوجی حملے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ امریکی صدر کو عمان کے خلاف فوجی کارروائی سے روکنے کے لیے جنگی اختیارات سے متعلق ایک قرارداد پیش کریں گے۔

ٹم کین نے کہا کہ اگست کی تعطیلات کے بعد سینیٹرز کی واپسی پر وہ ایسی قرارداد پیش کریں گے جس میں عمان کے خلاف کسی بھی امریکی فوجی کارروائی کی ممانعت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا، ’’اگست کی تعطیلات سے واپسی کے فوراً بعد میں جنگی اختیارات سے متعلق وہ قرارداد پیش کروں گا جو عمان کے خلاف فوجی کارروائی کو ممنوع قرار دے گی۔‘‘

امریکی سینیٹر نے امید ظاہر کی کہ ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز بھی اس قرارداد کی حمایت میں ان کا ساتھ دیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha